۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
آغا باقر الحسینی

حوزہ/ نائب امام جمعہ سکردو نے عالمی مسائل کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا کہ ٹرمپ کی بیہودہ پالیسیوں کی وجہ سے اس وقت پوری دنیا میں امریکہ ذلیل اور رسوا ہو رہا ہے لہذا امریکہ کے نیے منتخب صدر کو امریکہ کی غیر منصفانہ اور ظالمانہ پالیسیوں سے دوری اختیار کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نائب امام جمعہ سکردو بلتستان آغا باقر الحسینی نے خطبہ جمعہ میں، تقوی الہی اختیار کرنے و امانت داری اور اچھے لوگوں سے دوستی اختیار کرنے کی تاکید کرتے ہوئے فرمایا کہ احادیث کے مطابق جمعہ غریبوں کا حج ہے لہذا نماز جمعے کی اہمیت اور فلسفہ کو سمجھ کر پاپندی سے شرکت کریں۔
 
آغا صاحب نے عالمی مسائل کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا کہ ٹرمپ کی بیہودہ پالیسیوں کی وجہ سے اس وقت پوری دنیا میں امریکہ ذلیل اور رسوا ہو رہا ہے لہذا امریکہ کے نیے منتخب صدر کو امریکہ کی غیر منصفانہ اور ظالمانہ  پالیسیوں سے دوری اختیار کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

مزید بیان کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے ایران کو دی جانے والی دھمکی کی مزمت کرتے ہیں اور اس دہمکی کے جواب میں ایران کے سپاہ پاسداران کے جنرل نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے کسی قسم کی بیوقوفی کی تو دنیا کے نقشے پر اسرائیل کا کویی وجود بھی باقی نہیں رہے گا۔

نائب امام جمعہ سکردو نے ملکی مسائل کی طرف اشارہ کرتے ہوۓ حکومت سے درخواست کیا اور مسئلہ کشمیر کو پوری توانائی کے ساتھ حل کرنے کی تاکید کی اور کہا کہ حکمران اگر عوام سے کشمیر کی آزادی کے لیے سوال کرے تو پاکستان کی عوام کا ایک کلام ہوگا ہم حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ 

اخر میں گلگت بلتستان کے مسائل پر گفتگو کرتے ہوۓ فرمایا کہ حکومت کی جانب سے جو وعدے کیے گیے ان پر فوری عملدرآمد کیا جاۓ، بلاخص عبوری آینی صوبے کا فورا اعلان کیا جایے، سیپ اساتذہ کو فوری ریگولر کیا جایے، سکردو انتظامیہ سے سرمیک بجھلی گھر کی مشکلات کو حل کر کے سکردو شہر کی بجلی کی صورت حال کو بہتر بنایا جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .